| HOME | IQBAL | POEMS AND WORKS | VIDEOS | AUDIO | USEFUL SITES | CONTACT US |
| لندن ميں لکھے گئے تو ابھي رہ گزر ميں ہے ، قيد مقام سے گزر تو ابھي رہ گزر ميں ہے ، قيد مقام سے گزر مصر و حجاز سے گزر ، پارس و شام سے گزر جس کا عمل ہے بے غرض ، اس کي جزا کچھ اور ہے حور و خيام سے گزر ، بادہ و جام سے گزر گرچہ ہے دلکشا بہت حسن فرنگ کي بہار طائرک بلند بال ، دانہ و دام سے گزر کوہ شگاف تيري ضرب ، تجھ سے کشاد شرق و غرب تيغ ہلال کي طرح عيش نيام سے گزر تيرا امام بے حضور ، تيري نماز بے سرور ايسي نماز سے گزر ، ايسے امام سے گزر |