| HOME | IQBAL | POEMS AND WORKS | VIDEOS | AUDIO | USEFUL SITES | CONTACT US |
| ستاروں سے آگے جہاں اور بھي ہيں ستاروں سے آگے جہاں اور بھي ہيں ابھي عشق کے امتحاں اور بھي ہيں تہي ، زندگي سے نہيں يہ فضائيں يہاں سينکڑوں کارواں اور بھي ہيں قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پر چمن اور بھي آشياں اور بھي ہيں اگر کھو گيا اک نشيمن تو کيا غم مقامات آہ و فغاں اور بھي ہيں تو شاہيں ہے ، پرواز ہے کام تيرا ترے سامنے آسماں اور بھي ہيں اسي روز و شب ميں الجھ کر نہ رہ جا کہ تيرے زمان و مکاں اور بھي ہيں گئے دن کہ تنہا تھا ميں انجمن ميں يہاں اب مرے رازداں اور بھي ہيں |