| HOME | IQBAL | POEMS AND WORKS | VIDEOS | AUDIO | USEFUL SITES | CONTACT US |
| گرم فغاں ہے جرس ، اٹھ کہ گيا قافلہ گرم فغاں ہے جرس ، اٹھ کہ گيا قافلہ وائے وہ رہرو کہ ہے منتظر راحuلہ! تيري طبيعت ہے اور ، تيرا زمانہ ہے اور تيرے موافق نہيں خانقہي سلسلہ دل ہو غلام خرد يا کہ امام خرد سالک رہ ، ہوشيار! سخت ہے يہ مرحلہ اس کي خودي ہے ابھي شام و سحر ميں اسير گردش دوراں کا ہے جس کي زباں پر گلہ تيرے نفس سے ہوئي آتش گل تيز تر مرغ چمن! ہے يہي تيري نوا کا صلہ |